Sahiba صاحبةخواتین کی صحت سے متعلق رہنمائی

ترجمہ زیرِ جائزہ

اپنے ماہواری کے چکر کا ریکارڈ رکھنا

جائزہ

ہر ماہواری کا پہلا دن لکھ لیں۔ کئی چکروں کا ریکارڈ رکھنے سے آپ کو اپنا معمول سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

اہم نکات

ریکارڈ رکھنے کی سب سے ضروری بات ہر ماہواری کا پہلا دن ہے۔

اگر آپ مکمل تصویر چاہتی ہیں تو خون کی مقدار، درد، مزاج اور دوسری علامات بھی لکھیں۔

ایپس اندازے دیتی ہیں، پکی بات نہیں۔ یہ حمل سے بچاؤ کا قابِل بھروسا طریقہ نہیں ہیں۔

ماہواری کا ڈیٹا نجی طبی معلومات ہے۔ دیکھ لیں کہ اسے کون دیکھ سکتا ہے۔

ریکارڈ کیوں رکھیں؟

اپنے لیے "عام" کیا ہے، یہ جاننے کے لیے۔

اگلی ماہواری کا اندازہ لگانے کے لیے۔

مسائل جلد پکڑنے کے لیے، جیسے ماہواری کا رک جانا یا بہت زیادہ آنا۔

حمل کی منصوبہ بندی یا اس سے بچاؤ کے لیے، کسی قابِل بھروسا طریقے کے ساتھ۔

اپنے ڈاکٹر کو واضح معلومات دینے کے لیے۔

کیا لکھیں

خون آنے کا پہلا اور آخری دن

خون کی مقدار :ہلکا، درمیانہ یا زیادہ

درد اور وہ کہاں ہے

مزاج، نیند اور توانائی

ماہواری کے درمیان ہلکا دھبہ نما خون

شرمگاہ کی رطوبت میں تبدیلی

دوائیں اور مانع حمل طریقے

ازدواجی تعلق، اگر آپ چاہیں

چکر کی لمبائی کیسے نکالیں

ایک ماہواری کے پہلے دن سے اگلی ماہواری شروع ہونے سے ایک دن پہلے تک گنیں۔ 3 سے 6 چکروں کے لیے ایسا

کریں اور ان کا اوسط نکال لیں۔ مثال کے طور پر 29، 27 اور 28 دن کے چکروں کا اوسط 28 دن بنتا ہے۔

ریکارڈ رکھنے کے طریقے

طریقہ یہ آپ کو کیا بتاتا ہے جاننے کی بات

کیلنڈر یا ایپ چکر کی لمبائی اور اگلی ماہواری کا اندازہ سادہ ہے اور زیادہ تر خواتین کے لیے

اچھا ہے

بچہ دانی کے منہ کی رطوبت صاف اور لچکدار ہو جائے تو زرخیز مشق سے آتا ہے

رطوبت دن قریب ہوتے ہیں

جسم کا بنیادی درجہ بیضہ ریزی ہو جانے کے بعد اس کی تصدیق ہر صبح بستر سے اٹھنے سے پہلے ایک

حرارت کرتا ہے ہی وقت پر ناپیں

بیضہ ریزی ( )LHکے بیضہ ریزی سے پہلے آنے واال اضافہ دکھاتے پی سی او ایس ( )PCOSمیں گمراہ

ٹیسٹ ہیں کر سکتے ہیں

تاریخ سے متوقع تاریِخ پیدائش کا اندازہ

اگر آپ حاملہ ہو جائیں تو متوقع تاریخ عمومًا آخری ماہواری کے پہلے دن سے 280 دن بعد شمار کی جاتی ہے۔

ایک تیز طریقہ :اس تاریخ میں 7 دن جمع کریں، اور 3 مہینے گھٹائیں۔ ابتدائی اسکین سے زیادہ درست تاریخ

معلوم ہوتی ہے۔

رازداری کے مشورے

کوئی بھی معلومات لکھنے سے پہلے پڑھ لیں کہ ایپ آپ کے ڈیٹا کا کیا کرتی ہے۔

اپنے فون پر اسکرین الک لگائیں۔

ایسی ایپس سے بچیں جو صحت کا ڈیٹا اشتہار دینے والوں سے شیئر کرتی ہیں۔

ڈاکٹر کو کب دکھائیں

اگر آپ کے چکر 24 دن سے چھوٹے یا 38 دن سے لمبے ہوں، ماہواری رک جائے، ماہواری کے درمیان خون آئے، یا

ماہواری بہت زیادہ یا بہت تکلیف دہ ہو، تو اپنا ریکارڈ ڈاکٹر کو دکھائیں۔

خالصہ

سادگی سے شروع کریں :ہر ماہواری کا پہلا دن لکھیں۔ تفصیلات بعد میں شامل کر لیں، اگر ان سے مدد ملے۔

حوالہ جات

ACOG Committee Opinion No. 651. 2015.

NICE guideline NG201. Antenatal care. 2021 (dating of pregnancy).

Munro MG et al. The two FIGO systems for normal and abnormal uterine bleeding

symptoms. 2018.

Sahiba, Sussex Endocrine Clinic کی عوامی آگاہی کی ایک مہم ہے۔ اس صفحے میں عمومی معلومات

یہ آپ کے اپنے ڈاکٹر کے مشورے کا متبادل نہیں ہے۔، دی گئی ہیں