Sahiba صاحبةخواتین کی صحت سے متعلق رہنمائی

ترجمہ زیرِ جائزہ

حمل کی ذیابیطس

جائزہ

حمل کی ذیابیطس خون میں شوگر کا وہ اضافہ ہے جو پہلی بار حمل کے دوران سامنے آتا ہے۔ یہ عام ہے، اکثر

اس کی کوئی علامت نہیں ہوتی، اور غذا، حرکت اور کبھی کبھار دوا سے اس پر اچھی طرح قابو پایا جا سکتا

ہے۔

اہم نکات

یہ دنیا بھر میں تقریبًا 7 میں سے 1 حمل کو متاثر کرتی ہے۔

زیادہ تر خواتین میں کوئی علامت نہیں ہوتی۔ اسی لیے 24 سے 28 ہفتوں میں ٹیسٹ کروانا اہم ہے۔

اچھا کنٹرول آپ اور آپ کے بچے کے لیے مسائل کا خطرہ کم کرتا ہے۔

یہ عمومًا پیدائش کے بعد ختم ہو جاتی ہے، لیکن آگے چل کر ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ بڑھا دیتی ہے۔ اس

لیے فالو اپ اہم ہے۔

کن کو زیادہ خطرہ ہے؟

پہلے حمل میں ذیابیطس ہو چکی ہو

باڈی ماس انڈیکس 30 یا اس سے زیادہ ہو

والدین یا بہن بھائی میں ذیابیطس ہو

پچھلے بچے کا وزن 4.5 کلوگرام یا اس سے زیادہ تھا

​PCOS

کچھ خاندانی پس منظر، جن میں جنوبی ایشیائی، مشرق وسطٰی اور سیاہ فام کیریبین شامل ہیں،

میں خطرہ زیادہ ہوتا ہے

خطرے کے عوامل ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کو ضرور ہو گی۔ اور نہ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ نہیں ہو

سکتی۔

ٹیسٹ کیسے ہوتا ہے

گلوکوز ٹالرنس ٹیسٹ عمومًا 24 سے 28 ہفتوں میں کیا جاتا ہے :پہلے خالی پیٹ خون کا نمونہ، پھر میٹھا

مشروب، اور پھر مقررہ وقفوں پر دوبارہ نمونے۔ اگر پہلے آپ کو یہ ہو چکی ہو تو ٹیسٹ جلدی کیا جا سکتا ہے۔

یہ کیوں اہم ہے

خون کی زیادہ شوگر نال کے ذریعے بچے تک پہنچتی ہے۔ اگر قابو میں نہ ہو تو ممکنہ اثرات:

بچہ بڑا ہو سکتا ہے، جس سے پیدائش مشکل ہو سکتی ہے

پیدائش کے بعد بچے میں شوگر کم ہو سکتی ہے

ہائی بلڈ پریشر (پری ایکلیمپسیا) اور سیزیرین پیدائش کا امکان بڑھ جاتا ہے

اچھی دیکھ بھال سے زیادہ تر خواتین صحت مند بچوں کو جنم دیتی ہیں۔

اس کا انتظام کیسے ہوتا ہے

.1 غذا۔ آہستہ ہضم ہونے والی کاربوہائیڈریٹس چنیں، جیسے ثابت اناج، پھلیاں اور دالیں، ساتھ پروٹین، سبزیاں

اور صحت مند چکنائی۔ کھانا دن بھر میں تقسیم کریں۔ میٹھے مشروبات، جوس، مٹھائیاں اور سفید چاول،

روٹی یا کھجور کی بڑی مقدار محدود رکھیں۔ غذائی ماہر اسے آپ کی ثقافت اور پسند کے مطابق ڈھال سکتا

ہے۔

.2 حرکت۔ کھانے کے بعد 10 سے 30 منٹ کی چہل قدمی شوگر کم کرتی ہے۔

.3 شوگر کی جانچ۔ آپ کو انگلی میں سوئی چبھو کر مقررہ اوقات میں شوگر چیک کرنا سکھایا جائے گا۔

آپ کی ٹیم آپ کو ہدف بتائے گی۔

.4 دوائیں۔ اگر 1 سے 2 ہفتوں کے بعد بھی ہدف حاصل نہ ہو تو آپ کو گولیاں (جیسے میٹفارمن) یا انسولین

دی جا سکتی ہے۔ یہ محفوظ اور مؤثر ہیں۔

.5 نگرانی۔ اضافی اسکین سے بچے کی بڑھوتری دیکھی جا سکتی ہے، اور آپ کی ٹیم پیدائش کے وقت اور

طریقے پر آپ سے بات کرے گی۔

رمضان میں روزہ

دوا سے علاج ہونے والی حمل کی ذیابیطس میں عمومًا روزہ رکھنے کا مشورہ نہیں دیا جاتا، اور ہر خاتون کے

لیے الگ مشورہ ضروری ہے۔ فیصلہ کرنے سے پہلے اپنی ذیابیطس کی ٹیم اور کسی عالم سے بات کریں۔

پیدائش کے بعد

شوگر عمومًا معمول پر آ جاتی ہے۔ دوائیں صرف ہدایت کے مطابق بند کریں۔

پیدائش کے تقریبًا 6 سے 12 ہفتوں بعد گلوکوز کا ٹیسٹ کروائیں۔

اس کے بعد کم از کم ہر 1 سے 3 سال میں ٹیسٹ کروائیں، کیونکہ آگے چل کر ٹائپ 2 ذیابیطس کا امکان

کہیں زیادہ ہوتا ہے۔

بچے کو اپنا دودھ پالنا، صحت مند وزن اور جسمانی سرگرمی اس خطرے کو کم کرتے ہیں۔

اگلی بار حمل کا ارادہ ہو تو اپنے ڈاکٹر کو اس حمل کی تاریخ بتائیں۔

مدد کب لیں

شوگر کی ریڈنگز بار بار آپ کے ہدف سے اوپر آئیں

شدید پیاس، بار بار پیشاب، دھندلی نظر، قے یا غیر معمولی تھکن

بچے کی حرکت میں کمی

خالصہ

حمل کی ذیابیطس عام ہے اور اس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ صحیح وقت پر ٹیسٹ کروائیں، اچھی غذا کھائیں،

حرکت کریں، اور پیدائش کے بعد فالو اپ کروائیں۔

حوالہ جات

NICE guideline NG3. Diabetes in pregnancy. 2015, updated 2020.

IDF Diabetes Atlas (current edition): hyperglycaemia in pregnancy.

American Diabetes Association. Standards of Care in Diabetes: management of

diabetes in pregnancy (current edition).

Metzger BE et al. Hyperglycemia and adverse pregnancy outcomes (HAPO). N Engl J

Med. 2008.

کی عوامی آگاہی کی ایک مہم ہے۔ اس صفحے میں عمومی معلومات Sahiba, Sussex Endocrine Clinic

دی گئی ہیں، یہ آپ کے اپنے ڈاکٹر کے مشورے کا متبادل نہیں ہے۔